ہم آپ کے بچوں کو پڑھائیں، اور ہمارے بچے بلوچستان میں شناختی کارڈ دیکھ کر مارے جائیں؟ رپورٹس کے مطابق اس سال درجنوں پنجابی مزدوروں کو شناخت کی بنیاد پر نشانہ بنایا گیا، اور صورتحال پچھلے سال کے مقابلے میں مزید تشویشناک ہوئی ہے۔ سوال یہ ہے: ہمارے ادارے کہاں ہیں؟ ہماری پارلیمنٹ کے ارکان کہاں ہیں؟ پنجاب سے منتخب ہونے والے نمائندے کہاں ہیں؟ اور وہ وزیراعلیٰ کہاں ہیں جنہوں نے پنجاب کی نمائندگی کرنی ہے؟ یہ وقت خاموش رہنے کا نہیں، اپنے شہریوں کے تحفظ اور انصاف کے لیے آواز اٹھانے کا ہے۔