Hook
More breakout videos from this creator.
پاکستانی نے دیسی طریقہ سے LPG گیس بنا ڈالی، دیکھیے کیسے سستی ترین گیس سے چولہا چلا رہا ہے. تو ویلڈنگ والا مصالحہ ہوتا ہے نا، دس گرام اس بوتل میں ڈالنا ہے، پچاس گرام اس میں ڈالنا ہے. نیچے ایک ٹیوب لگائی ہوئی ہے ہوا کے لیے. اس ٹیوب سے ہوا جب اس بوتل میں آتی ہے نا، اس بوتل سے جا کر اس بوتل سے ٹکراتی ہے. یہاں سے بالکل گیس بن کر یہ دیکھیں چولہے کے اندر آ جاتا ہے. ہم کھانا بھی پکاتے ہیں، چائے وغیرہ بھی بناتے ہیں، روٹی وغیرہ بھی اسی پہ پکا لیتے ہیں. مہنگی گیس سے نجات مل گئی، ایک ایسا ایل پی جی سلنڈر تیار جو صرف ایک سو پچاس روپے میں پورے مہینے کا چولہا جلائے گا. سلنڈر کیسے تیار ہوتا ہے اور کتنی لاگت آتی ہے. آپ کے بڑے چرچے ہیں آپ کے علاقے میں کہ آپ نے ایک سلنڈر تیار کیا ہے. جی جی بے شک. اور وہ آپ ڈیڑھ سو روپے لگاتے ہیں اور پورا مہینہ استعمال کرتے ہیں. جی جی صرف ڈیڑھ دو سو روپے بس، ڈیڑھ سو دو سو روپے. زیادہ سے زیادہ ایک ماہ پورا چل جاتا ہے. ڈیڑھ سو روپے میں. ہاں ڈیڑھ دو سو روپے میں. ہم کھانا بھی پکاتے ہیں، چائے وغیرہ بھی بناتے ہیں اور روٹی وغیرہ بھی اسی پہ پکا لیتے ہیں. یہ آپ کو کس نے بتایا تھا؟ بس کچھ تو ایک یہ جو مصالحہ ہے اس کو دیکھ کر اپنا دماغ استعمال کیا. اس کے بعد وہ جو مصالحہ ہے وہاں پہ جو ہم ویلڈنگ کرتے ہیں نا وہ مصالحہ چلتا ہے. اس پہ بھی ہم نے یہ اپنے دماغ کی سوچ سے دیکھا کہ یہ مصالحہ ہم پانی میں ڈالتے ہیں، اس کے بعد یہ آگ بناتا ہے جس سے ہم ویلڈنگ کرتے ہیں. اس کے ذریعے آپ نے دماغ چلا کر ہم نے یہ تیار کیا ہے. دکھائیں گے کیسے کیسے آپ نے بنایا ہے؟ ہاں بے شک. جی بتائیں. یہ جی اس میں وہ مصالحہ ہے اور پانی ہے. ٹھیک ہے. اس بوتل میں بھی پانی ہے. ٹھیک ہے. اس میں زیادہ مصالحہ ہے، اس میں ہم نے تھوڑا سا مصالحہ ڈالا ہے. مصالحہ ڈال کر ہم یہ پیچھے ایک ٹیوب لگائی ہوئی ہے ہوا کے لیے. یہ ہوا وال لگا ہوا ہے یہ دیکھیں. اس ٹیوب سے ہوا جب اس بوتل میں آتی ہے نا، اس بوتل سے جا کر اس بوتل سے ٹکراتی ہے. یہاں سے بالکل گیس بن کر یہ دیکھیں چولہے کے اندر آ جاتا ہے. چولہے کے اندر آ گیا. چولہے کے اندر آ جاتا ہے. ٹھیک ہے. ہم وہی وال کھول کر یہ چولہا جلاتے ہیں اور یہ اپنا سارا جو گیس ہے یہ چلتا ہے. اچھا یہ جو آپ نے اتنے یہ بوتلیں لگائی ہیں، جی جی یہ کون سی ہے کوئی سپیشل قسم کی ہے؟ نہیں یہ عام ہی بوتلیں ہیں. یہ سپرے والی ہو گئی، یہ دیکھیں یہ ٹافیوں والا ڈبہ ہے. یہ ٹافیوں والا. ٹھیک ہے. یہ بوتل سپرے والی ہے. ٹھیک ہے. ہاں. کوئی سپیشل بوتل نہیں ہے. اچھا اس پہ ٹوٹل خرچہ آپ کا کتنا آیا ہے؟ تقریباً اس پہ یہ جو موٹر کے پیچھے لگنی ہے موٹر لگی ہوئی ہے ہوا کے لیے، وہ تقریباً چار ایک ہزار میں آ جاتی ہے. ٹھیک ہے. باقی اس کا خرچہ تقریباً ہزار روپے ہوگا. یہ ٹوٹل آپ کا ایک سلنڈر تیار ہو گیا. ہزار پندرہ سو یہ ہوگا، تقریباً چھ ہزار میں یہ پورا سلنڈر تیار ہو جاتا ہے. اور خطرے والی بات بھی نہیں ہے. خطرے والی اس میں کوئی بات نہیں ہے. اس میں کوئی ایسا خطرہ نہیں ہے. یہ دیکھیں یہاں سے سلنڈر تیار ہوتا ہے گیس. صرف ان بوتلوں سے ہی گیس تیار ہوتا ہے. یہ صرف ہوا دیتا ہے. ٹھیک ہے. یہ ٹیوب پھٹ سکتی ہے، کوئی ایسا مسئلہ ہے تو یہ واپس آگ بھی نہیں جاتی. آگ جانی ہے تو صرف اس پائپ کے چولہے کے اندر جو جانی ہے، جانی ہے. اس کے پائپ آپ دیکھ رہے ہیں، یہ عام ڈیزل والا پائپ ہے. ٹھیک ہے. ہاں. اچھا آپ کہتے ہیں کہ اس سے پہلے میں نے کئی ایسے سلنڈر بنا کے سیل کر دیے. ہاں میں نے سیل کیے ہیں. یہ میں کہیں کام پہ گیا ہوا تھا تو میرے بچوں نے یہ ایک کل سیل کر دیے، یہ ابھی تو آپ کو دکھانے کے لیے میں نے دستی تیار کیا ہے. کمال ہے. ہاں. اچھا دور دور سے لوگ دیکھنے آتے ہیں آپ کی یہ چیز؟ بالکل آتے ہیں. دور دور سے دیکھنے بھی آتے ہیں اور لے کر خرید کر بھی آتے ہیں. ٹھیک ہے. ہاں. کیا کہتے ہیں ہمیں بنا کر دیں، ہم نے کسی کو بھجوانا ہے یا کیا کرتے ہیں؟ نہیں فون پہ بھی کہہ دیتے ہیں کہ ہمیں یہ سلنڈر چاہیے بنا کر دیں. فون پہ کہتے ہیں ہم تیار کر لیتے ہیں انہیں کہتے ہیں آ کر لے جائیں. وہ لے جاتے ہیں. تو آپ کا اس پہ کتنا ٹائم لگتا ہے؟ اس میں ہمارا ٹائم لگ جاتا ہے تقریباً تین ایک گھنٹے، چار گھنٹے لگ جاتے ہیں. تین چار گھنٹے یہ بنانے میں. ہاں تیار کرنے میں. ٹھیک ہے. ہاں. تو سب سے پہلے جب آپ نے تیار کیا تو تب کتنا ٹائم لگا تھا اور یہ کیسے مطلب ایک ایک چیز جوڑ کے آپ نے بنایا؟ تب تقریباً دو ماہ میرے لگ گئے، دو ڈھائی ماہ لگ گئے میرے صرف اس تکنیک کو چلاتے چلاتے کہ یہ کیسے چلے گا، پہلے ایک بوتل سے چلایا، وہ نہیں چلا، زیادہ وہ جو ہے نا آگ زیادہ نکلتی تھی اور وہ دھواں زیادہ دیتا تھا. ٹھیک ہے. اس لیے پھر ہم نے دوبارہ یہ چیک کیا. تین بوتلیں بھی لگا کر دیکھیں، پانچ بوتلیں بھی لگا کر دیکھیں، لیکن یہ دو بوتلوں پہ یہ جا کر نا کلیئر ہوا ہے. ٹھیک ہے. یعنی کہ اس پہ زیادہ لگانے کی بھی ضرورت نہیں ہے، لیکن ایک پہ بھی یہ نہیں چلے گا. ہاں. ہاں. لیں جی ناظرین کرام، یہ آپ دیکھ رہے ہوں گے، یہ ایک سلنڈر تیار کر دی ہے انہوں نے. یہ تھل کے علاقے میں بیٹھے ہوئے ہیں اور اس گھر کی سائیڈوں پہ آپ کو ریت ہی ریت نظر آئے گی اور انہوں نے یہاں پہ سلنڈر تیار کی اور ان کے بقول یہ تقریباً کم از کم چھ ہزار میں تیار ہوتا ہے اور پورا مہینہ چلتا ہے صرف ڈیڑھ سو روپے میں. ڈیڑھ سو روپے آپ لے کے آئیں، اس میں وہ مصالحہ ہوتا ہے جی. ہاں جی یہ جو ویلڈنگ والا مصالحہ ہوتا ہے نا، گیس ویلڈنگ والا، وہ مصالحہ ہم لگاتے ہیں اس میں. اچھا مکمل نا ایک ڈٹیل سے بتائیں، اگر آپ کی یہ ویڈیو کوئی دیکھ کے بنانا چاہے تو وہ کیا کیا چیز لے کے آئے، وہ کس طرح بنائے؟ دیکھیں جی وہ مصالحہ لے اس والا ویلڈنگ والا، وہ مصالحہ لے تقریباً دس گرام اس بوتل میں ڈالنا ہے، پچاس گرام اس میں ڈالنا ہے. اس میں اس لیے ڈالنا ہے کہ صرف پانی کا جو ہوا ہوگی نا، پانی کا اس کا کوئی خاص گیس نہیں ہے. اس میں گیس ہم اس لیے دیتے ہیں کہ یہ کچھ نہ کچھ یہی گیس لے کر اندر جائے. یہاں جو لے کر گیس اندر آتا ہے نا، تو یہ فل پاور میں ہو جاتی ہے. یہ اپنی جیسے کہ بائیو گیس کا پریشر پورا ہو جاتا ہے، یعنی کہ بائیو گیس ایک پاور دے دیتا ہے جلنے میں، اس بوتل میں آ کر وہ پوری پاور دے دیتا ہے. اس کے بعد وال کھولا، پاور پوری آ گئی، چولہا جل گیا. ٹھیک ہے. تو آپ کے گھر میری مائیں بہنیں بھی جب چلاتی ہیں تو خطرے والی بات نہیں؟ نہیں کوئی بات نہیں، بچے بھی چلا سکتے ہیں. ہاں؟ ہاں بچے بھی چلا سکتے ہیں. اس میں ایسی کوئی بات نہیں ہے. یہ وال ہی کھولنا ہے، ہوا ٹیوب میں ہوگی. صرف وال کھولنا ہے اور یہاں سے ماچس لگا دینی ہے بس. تو جب باہر آپ جاتے ہیں تو جو لوگ یہ دیکھ کے گئے ہوئے ہیں، تو وہ تو آپ کو کہتے ہیں کہ سائنسدان آ گئے. بے شک، کہتے ہیں بس پھر یہ تو ہمارا کام ہے، کرتے رہتے ہیں، کوئی نہ کوئی ایسا ویسا کر لیتے ہیں. لیں جی ناظرین کرام، آج کا آپ نے پروگرام دیکھا، یونیک پروگرام ہے جس میں آپ نے چھ ہزار میں سلنڈر دیکھا اور پھر پورا مہینہ ڈیڑھ سو روپے میں چلتا ہے. یہ تھی آج کی ویڈیو دیکھتے رہیں اردو پوائنٹ، اللہ حافظ.