Hook
Juicy Ground Chicken Taco Recipe: Tested, Flavorful, Simple Read More »
More breakout videos from this creator.
ایک ہوتا ہے لہسن یا گارلک۔ لیکن ذرا سوچیے اسی لہسن کو ڈی ہائیڈریٹ کر کے اور گارلک فلیکس بنائے جائیں تو دنیا میں اس کی مارکیٹ کتنی بڑی ہے؟ لگ بھگ تین بلین ڈالرز۔ اور حیرانی کی بات یہ ہے کہ دنیا کا ایک بڑا ایگریکلچرل کنٹری ہونے کے باوجود اس مارکیٹ میں ہمارا حصہ لگ بھگ زیرو ہے۔ اب ذرا دوسرا راستہ دیکھیے جب لہسن کی فریش کراپ مارکیٹ میں آتی ہے، آپ کسانوں سے لہسن خریدیں اور اسے ڈی ہائیڈریشن کریں اور اس کے گارلک فلیکس تیار کریں اور پھر اچھی پیکجنگ اور برانڈنگ کے ساتھ اسے ایمیزون، آن لائن ای کامرس یا شاپیفائی کے ذریعے پوری دنیا میں بیچیں۔ تین یا چار پاؤنڈ کی ریٹیل پیکنگ سارے خرچ نکالنے کے بعد بھی لگ بھگ 40 ڈالرز تک بک سکتی ہے۔ یعنی ویلیو ایڈیشن کا اصلی کھیل لہسن بیچنے میں نہیں، لہسن کو پروڈکٹ بنانے میں ہے۔ میرے لذیذ ہم وطنوں، فریش لہسن مت بیچئے، اس میں ویلیو ایڈ کیجیے اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں اپنا حصہ لیجیے۔