
We didn’t find a product being promoted in this video. Its hook, format and structure below still show why it took off.
Browse products winning on TikTokرکن قومی اسمبلی اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد حمزہ شہباز شریف سے امریکی سفارت خانے کی ناظم الامور نٹالی اے بیکر نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات، خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال، پاکستان کی معاشی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ حمزہ شہباز شریف نے نٹالی بیکر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان میں امریکہ کی نئی سفیر نامزد کیے جانے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نٹالی بیکر کا سفارتی تجربہ پاک امریکہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ملاقات میں پاکستان کی معاشی ترجیحات اور دوطرفہ اقتصادی تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی۔ بالخصوص زرعی شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دینے، جدید زرعی ٹیکنالوجی کے تبادلے، سرمایہ کاری کے مواقع اور زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان میں بلدیاتی نظام، مقامی سطح پر مؤثر حکمرانی اور ادارہ جاتی ترقی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ ملاقات خوشگوار اور تعمیری ماحول میں ہوئی، جس میں پاک امریکہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت اجاگر کی گئی۔ ملاقات میں امریکی سفارت خانے کے شعبہ داخلی سیاست کی سربراہ ڈاکٹر کیرن اے گلوکر اور وزیراعظم آفس کے قانونی مشیر سید علی رضا بھی موجود تھے۔
Outliers and viral hits: their videos on Overshot, all time.