Hook
ڈسکہ، برج چیمہ میں با اثر زمیندار بے رحم ہو گیا؟ 22 سالہ نوجوان کی زہر دے کر موت نے سب کو ہلا دیا، ڈسکہ تھانہ بمبانوالہ کے علاقے برج چیمہ میں ایک افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں 22 سالہ نوجوان کی مشتبہ حالات میں زہر دینے کے بعد موت پر اہل خانہ نے ایک ریٹائرڈ تھانیدار ارشد چیمہ پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ 22 سالہ اسد ارشد چیمہ کے ڈیرے پر چار سال سے کام کر رہا تھا، اہل خانہ کا دعوی ہے کہ نوجوان گھنٹوں تکلیف میں تڑپتا رہا جبکہ گھر والے انصاف کے لیے فریاد کرتے رہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ با اثر ملزم کی جانب سے قانونی کارروائی نہ کرنے کے لیے دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں۔ واقعے کی اطلاع پر تھانہ بمبانوالہ پولیس سول ہسپتال پہنچ گئی اور معاملے کی قانونی کارروائی شروع کر دی۔ الزامات کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی جبکہ پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔
More breakout videos from this creator.