Hook
جن کی دشمنیاں ہیں وہ صلح کر لیں یا یہی چلے جائیں۔ قانونی ویپن کے اوپر گورنمنٹ نے یہ ڈیسیژن کیا ہے کہ ہم پندرہ دن کا ٹائم دیں گے لوگوں کو۔ ہر وہ شخص جس کے پاس غیر قانونی ہتھیار موجود ہے پندرہ دن کے اندر اندر وہ سی سی ڈی کے پولیس اسٹیشن میں یا وہ مراکز جہاں پہ ہم لسٹ دیں گے وہاں پہ جائیں اور اپنے ہتھیار کو سرنڈر کر دیں۔ جو شخص اپنے ہتھیار کو سرنڈر کرے گا اس کے خلاف کسی قسم کی قانونی کاروائی نہیں کی جائے گی۔ اس کو لیگل انڈیمنٹی دی جائے گی۔ اور اس کے لیے لاء کا ہونا ضروری ہے جو ال ریڈی لاء ہے اور اس میں فردر امینڈمنٹ کی جا رہی ہے تاکہ جو ویپن سرنڈر کرے وہ اس یقین کے ساتھ آئے کہ اس کے خلاف کسی قسم کا لیگل ایکشن نہیں ہوگا۔ نمبر ون۔ نمبر ٹو وہ ویپن جو انڈیمنٹی کا پیریڈ گزرنے کے بعد ڈیڈ لائن کا پندرہ دن کے گزرنے کے بعد جن سے ویپن برآمد ہوگا ان کے خلاف قانونی ایکشن ہوگا۔ وہ ایکشن بڑا سخت ہوگا۔ سی سی ڈی اس ایکشن کو جو لیڈ کرے گی فرام دی فرنٹ۔ سی سی ڈی جب لیڈ کرے گی تو اس کا مطلب ہے کہ وہاں پہ کسی قسم کا فیور یا خوف کا ایلیمنٹ نہیں ہوگا۔ اور بلا تفریق اریسپیکٹو کہ وہ شخص کون ہے اس کا معاشرے میں کیا مقام ہے وہ کتنا خطرناک انسان ہے ویپنز کو ان کے خلاف اللیگل ویپن رکھنے کا ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ وہ ویپن جو لائسنسڈ ویپن ہے۔ اب اس امر کی ضرورت ہے لائسنسڈ ویپنز کو بھی ریگولیٹ کیا جائے۔ پنجاب کے اندر اس وقت جو فگر ہے دس لاکھ ویپن ہے جو لائسنسڈ ویپن ہے۔ یہ دس لاکھ ویپنز وہ ہیں جن کو پروونشل گورنمنٹس نے اوور دی ڈیکیڈز کئی دہائیوں میں لائسنسز ایشو کیے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ویپن بھی ہیں آٹومیٹک ویپنز نان پروہبیٹڈ بور کے فائر آرمز جن کو فیڈرل گورنمنٹ نے لائسنسز ایشو کیے ہیں۔ اس کے اوپر نیسسری لیجسلیشن کی جا رہی ہے رولز بنائے جا رہے ہیں۔ ہر شخص کو اس میں دیکھا جائے گا کہ کس شخص کو لائسنس رکھنے کی اجازت ہے یا اجازت نہیں ہے۔ اگر جو نیا قانون بن رہا ہے اس کے مطابق اگر کوئی شخص ایسا ہے جس کو پاس لائسنس نہیں ہونا چاہیے اس کا لائسنس کینسل کیا جائے گا اس سے ویپن لے کے اس کو ڈسٹرائے کیا جائے گا۔ اسی طرح تمام وہ ویپنز جو کانفسکیٹ ہوں گے اس مہم کے دوران ان تمام ویپنز کو سی سی ڈی اس بات کو انشور کرے گی کہ وہ ویپنز کو ڈسٹرائے کیا جائے۔
More breakout videos from this creator.