Hook
More breakout videos from this creator.
پنجاب حکومت کا تعلیم پر بڑا وار،سینکڑوں سکول ختم کرنے کا فیصلہ۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے مزید 555 سرکاری سکول ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق یہ سکولز آؤٹ سورس کرنے کے باوجود بچوں کی تعداد بڑھانے میں ناکام رہے۔ ان سکولز کو قریبی ہائی یا ایلیمنٹری سکولز میں ضم کیا جائے گا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق یہ 555 سرکاری سکول دوسرے سکول سے صرف دو کلومیٹر کے فاصلے کے اندر قائم ہیں۔ ان سکولز میں بچوں کی تعداد پانچ سے کم اور تین تین اساتذہ تعینات ہیں۔ یہ سکول آؤٹ سورس کرنے کے باوجود بچوں کی تعداد بڑھانے میں ناکام رہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق مذکورہ سکول ضم ہونے سے پنجاب بھر میں سکولوں کی تعداد 37 ہزار رہ جائے گی۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق مذکورہ سکول ضم ہونے سے پنجاب بھر میں سکولوں کی تعداد 37 ہزار رہ جائے گی۔ ابھی تک 13 ہزار سرکاری سکول ٹھیکے پر دیے جا چکے ہیں۔